6 فروری 2015 - 13:22
داعش دہشتگردوں کا ترکی کی جانب فرار

داعش سے وابستہ دہشتگرد عناصر، شام سے ترکی کی سرحدوں کی جانب فرار کر رہے ہيں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش گروہ کے ایک سرغنہ سمیت دسیوں دہشتگرد اس گروہ سے الگ ہونے کے بعد بدھ کو شام کی شمالی سرحدوں سے ترکی میں داخل ہوئے ہيں- مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک دہشتگرد کے ہاتھ میں تل ابیض میں واقع داعش کے اسلحہ ڈپو کا کنٹرول تھا جس نے اپنے ساتھ بھاری مقدار میں نقدرقم اور سونا ترکی منتقل کیا ہے- دوسری جانب حلب کے مضافاتی شہرمنبج کے ایک شہری نے بتایا ہے کہ آٹھ جاپانی داعش دہشتگرد ایک ٹریلر اغوا کرکے اس علاقے سے فرار کرکے ترکی پہنچے ہيں- درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ داعش نے شمالی اور مغربی شام میں منی ایکسچیج کا کام کرنے والوں کو حکم دیا ہے کہ وہ صرف داعش کو ڈالر بیچ سکتے ہيں جس کے باعث علاقے میں ڈالرکی قیمتیں بڑھ گئي ہیں- رپورٹوں کے مطاقب بہت سے داعش دہشتگرد ، منی ایکسچینج اور بعض دلالوں کے ذریعے اپنے پیسے ایک عرب ملک ميں بھیج رہے ہيں اور پھر وہاں سے یہ رقم تیونس، مراکش، اور الجزائربھیج دی جاتی ہے ان افراد کے پاس عام طور سے ٹیکس اور زکواۃ اکٹھاکرنے یا داعش کے زيرقبضہ تیل کے کنؤوں کا کنٹرول ہے- داعش دہشتگرد آج کل بھاری مقدار میں سونا خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں- درایں اثنا ترکی کی حکومت نے عراق اور شام سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو اپنے ہاں پناہ دینے سے انکار کردیا ہے- ترکی کے حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کی حکومت اب تک دس ہزار دہشت گردوں کو دھتکار چکی ہے-

.......

/169